آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سٹرٹیجک کمانڈ فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سٹرٹیجک کمانڈ فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ

  

 راولپنڈی(آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا جوہری پروگرام ملک کی دفاع میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے ، پاکستان کم سے کم ڈیٹرنس کی پالیسی کو جاری رکھے گا، ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے جمعہ کے روز سٹرٹیجک کمانڈ فورس کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران کیا ۔ آرمی چیف کو کمانڈر اسٹرٹیجک فورس لیفٹیننٹ جنرل عبید اللہ نے گزشتہ دو سال سے آرمی اسٹرٹیجک فورس کی ٹریننگ کرنے والے اہلکاروں پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد آرمی چیف نے اسٹرٹیجک فورس لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ کے ٹریننگ کے معیار کو سراہا اور کہا کہ جوانوں کی ٹریننگ بڑے پروفیشنل انداز میں کی گئی ہے ،اس کے علاوہ آرمی چیف نے جوانوں سے ملاقات بھی کی اور جوانوں کی اعلیٰ تربیت اور حوصلے کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام ملکی دفاع میں اہم حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کم سے کم ڈیٹرنس کی پالیسی کو پرامن مقاصد کیلئے جاری رکھے گا ۔

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -