دورہ چین ،وزیر اعلیٰ کے وفدمیں شامل اراکین نے اخراجات اپنی جیب سے ادا کئے

دورہ چین ،وزیر اعلیٰ کے وفدمیں شامل اراکین نے اخراجات اپنی جیب سے ادا کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے دورہ چین کیلئے ان کے سٹاف میں شامل سرکاری افسروں کے علاوہ تمام اراکین نے اپنے اخراجات اپنی جیب سے ادا کئے - وفد میں شامل صنعت کاروں کے طرح صوبائی وزیر قانو ن رانا ثناءاللہ اور چیئر مین ایل ٹی سی خواجہ احمد حسان نے جہاز کا کرایہ ،ہوٹل کے چارجز سمیت اپنے تمام اخراجات خود ادا کئے -میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ایک نمائندے نے وزیر اعلی سے استفسار کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں -میں، میرے وزراء،اور دوسرے سیاسی رفقاءبیرونی دوروں کے اخراجات ہمیشہ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں اور انہیں سرکاری خزانے پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ایسا ہی کرنا چاہیے-محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ان اخراجات کو بچا کر ہونہار طلبا کے بیرونی دوروں پر صرف کرنے کی شاندار روایت ڈالی ہے

مزید :

صفحہ اول -