آصف علی زرداری کا ممتاز تاجر اور اے آر وائی نےوز چینل کے سربراہ حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پراظہار تعزیت

آصف علی زرداری کا ممتاز تاجر اور اے آر وائی نےوز چینل کے سربراہ حاجی ...

اسلام آباد (پ ر)سابق صدر آصف علی زرداری نے ممتاز تاجر اور اے آر وائی نےوز چےنل کے سربراہ حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ حاجی عبدالرزاق یعقوب تاجر طبقے میں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے اور انہوں نے پاکستان میں نجی الیکٹرانک چینل بھی قائم کیا۔ سابق صدر نے مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہلِ خاندان اور نجی ٹی وی چینل کی انتظامیہ اور کارکنوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ دریں اثناءسابق صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ممتاز صحافی سابق سینیٹر سید فصیح اقبال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں سابق صدر نے کہا کہ مرحوم سید فصیح اقبال نے شعبہ صحافت میں گرانقدر خدمات سرانجام دیں جو طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔ سابق صدر نے مرحوم صحافی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔

مزید : صفحہ اول