علماءومشائخ امن کانفرنس کی اپیل پر جمعتہ المبارک کو ”ےوم دعا“کے طور پر منایاگیا

علماءومشائخ امن کانفرنس کی اپیل پر جمعتہ المبارک کو ”ےوم دعا“کے طور پر ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر) طالبان مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولاناسمیع الحق کی طرف سے آل پاکستان علماءومشائخ امن کانفرنس کی اپیل پر جمعتہ المبارک کو ”ےوم دعا“کے طور پر منایاگیا۔ طالبان مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولاناسمیع الحق ،مولاناعبدالرو¿ف فاروقی،مولانامیاں محمداجمل قادری،مولانامخدوم منظوراحمد،مولانامحمدعاصم مخدوم ،پاکستان علماءکونسل کے سربراہ حافظ محمدطاہر محموداشرفی،علامہ زاہد محمودقاسمی،مولاناپیرسیف اللہ خالد،مولانااسداللہ فاروق سمیت ملک بھرکے جیدعلماءکرام نے جمعہ کے اجتماعات میں ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کر وائیں گئی ،مولانا سمیع الحق نے پاکستان کے تمام مسلمان ،علماء،مشائخ ،دےنی مدارس ،مساجد اورخانقاہوں سے اپےل ہے کہ وہ ملک مےں قےام امن بقاءاورسلامتی کےلئے جاری کوششوں کی کامےابی کےلئے دعا کا سلسلہ مسلسل جاری رکھیں ۔انہوں نے کہاکہ غےروں کی لگائی اس نارنمرود کو بجھانا پوری قوم کا مشترکہ فرےضہ اور ےہی سب سے بڑا جہاد ہے اور اس نارنمرود کو بھڑکانہ وقت کا سب سے بڑا ظلم ہے جسکا بارگاہ اےزدی مےں جواب دےنا ہوگا۔

یوم دعا

مزید :

صفحہ اول -