مذاکرات کی کامیابی کیلئے حکومت اور طالبا ن سنجیدگی کا مظاہرہ کرےں، طاہر محمود اشرفی

مذاکرات کی کامیابی کیلئے حکومت اور طالبا ن سنجیدگی کا مظاہرہ کرےں، طاہر ...

لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات مےں پاکستان علماءکونسل نے طالبان اور حکومتی کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے طالبانی اور حکومتی کمیٹی سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جب کہ جنگ بندی کی طرف بڑھ رہے تھے۔ 23 ایف سی کے جوانوں اور میجر جہانزیب کی شہادت سے مذاکراتی عمل کو شدید دھچکا لگا ہے اور پوری قوم غم کی کیفیت میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے طالبان اور حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرےں ، آپریشن مسائل کا حل نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے افغانستان میں موجود بعض تکفیری گروپ پاکستان میں امن نہ چاہتے ہوں اور تخریبی کاروائیوں کے ذریعے وہ امن اور مذاکرات کے عمل کو تباہ کرنا چاہتے ہوں ۔

طاہر محمود اشرفی

مزید : صفحہ اول