اے آر وائی گروپ کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب انتقال کرگئے
کراچی (خصوصی رپورٹ) اے آر وائی گروپ کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب انتقال کرگئے ہیں، ان کی عمر انہتر سال تھی، وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ حاجی عبدالرزاق یعقوب معمولی سرمائے سے کاروبار شروع کرکے متعدد بڑے بڑے اداروں کے مالک بن جانے کی قابل تقلید مثال بنے، ان کا کاروبار پاکستان کے بعد برطانیہ اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ملکوں تک پھیلا جس میں سونے کی تجارت، زیورات کی دکانیں اور اے آر وائی کے نام سے ایک ٹیلی ویژن چینل بھی شامل ہیں۔ حاجی عبدالرزاق یعقوب ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے سربراہ تھے اور انہوں نے بہت سے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔