وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 25 فروری کو طلب کر لیا

وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 25 فروری کو طلب کر لیا

  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی کابینہ کا اجلاس 25 فروری کی صبح 10 بجے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔ وزیراعظم نواز شریف طالبان سے مذاکرات اور حکومتی حکمت عملی پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشتگردی سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -