ہنگومیں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 9مبینہ شرپسندمارے گئے

ہنگومیں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 9مبینہ ...
Helecopter
کیپشن: Gunship

  

ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف ہنگومیں کارروائی کے دوران 9شدت پسندہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق ہنگوکی تحصیل ٹل کے علاقوں توراوڑی اور درسمندر میں سیکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں9مبینہ شدت پسند مارے گئے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق پہاڑی علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ سے متعدددہشتگردمارے گئے جبکہ اہم ٹھکانے تباہ ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں شیلنگ کے بعد بھی چار کوبراہیلی کاپٹر پروازیں کرتے رہے جن کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پایاجاتاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ علاقے میں کرم ایجنسی وغیرہ سے شدت پسندوں کا عموماً آنا جانالگارہتاہے ۔

مزید :

ہنگو -اہم خبریں -