لاہور کے نواحی علاقے میں ’بھارتی شیروں‘ کا ’ پاکستانیوں‘ پر حملہ

لاہور کے نواحی علاقے میں ’بھارتی شیروں‘ کا ’ پاکستانیوں‘ پر حملہ

دیہاتیوں نے ایک شیرکو کلہاڑیوں سے ماردیا، تین فرار

لاہور کے نواحی علاقے میں ’بھارتی شیروں‘ کا ’ پاکستانیوں‘ پر حملہ
کیپشن: Indian Liones

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالاشاہ کاکوکے نواحی علاقے چک 42میں چار بھارتی شیروں نے پاکستانی دیہاتیوں پر حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں ایک شیرماراگیاجبکہ دیگرتین بھاگ گئے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق چک 42اور43میں بھارتی علاقے سے چار بھارتی شیرگھس آئے اور کھیتوں میں کام کرنیوالے دیہاتیوں پر حملہ کردیا۔ دیہاتیوں نے لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کے وارکرکے ایک شیر کو ہلاک کردیاجبکہ تین کو بھگادیا۔ اہل علاقہ نے بتایاکہ چاروں شیربھارتی علاقے سے پاکستانی حدودمیں داخل ہوئے ، اس سے پہلے بھی کئی بار متعدد جنگلی جانور علاقے میں آچکے ہیں ۔ بتایاگیاہے کہ اہل علاقہ نے محکمہ وائلڈ لائف کو رپورٹ کی لیکن روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارروائی کی بجائے شہریوں کو شیروں سے دوررہنے اور شیروں کے خلاف کسی قسم کی مزیدکارروائی سے روکدیاگیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -