بونیر میں بم دھماکہ ، قومی وطن پارٹی کا مقامی رہنماءدوساتھیوں سمیت جاں بحق

کیپشن: Bonir
بونیر(مانیٹرنگ ڈیسک) گوکن روڈ پر بم دھماکے میں قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنماءعدالت خان دوساتھیوں سمیت جاں بحق اور دوافرادزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ پولیس کے مطابق عدالت خان ایڈووکیٹ اپنی گاڑی پر عدالت کے لیے آرہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے عدالت خان دوساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے ۔ بتایاگیاہے کہ دھماکے سے گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔