انڈر19ورلڈ کپ: پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 280رنز کا ہدف دے دیاجس کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 279رنز بنائے ۔پاکستان کی طرف سے کپتان سمیع اسلم اور انعام الحق نے شاندار پارٹنرشپ کا مظاہرہ کیا اور باالترتیب 95اور82رنز بناکر پویلین لوٹے ، کامران غلام 52،حسن رضا12،ظفرگوہر17،امدبٹ ایک ، سیف اللہ خان تین ، ضیاءالحق صفراور کرامت علی بھی بغیر کسی رنز کے پویلین لوٹ گئے ، امیرحمزہ پانچ اور سعود شکیل ایک رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ۔ پاکستان کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا نے 25اوورزمیں چاروکٹوں کے نقصان پر 106رنز بنالیے ہیں ۔