بھارتی جیل میں قیدپاکستانی شوکت علی پراسرارطورپر جاں بحق،خودکشی کی: جیل حکام کا دعویٰ

بھارتی جیل میں قیدپاکستانی شوکت علی پراسرارطورپر جاں بحق،خودکشی کی: جیل ...
بھارتی جیل میں قیدپاکستانی شوکت علی پراسرارطورپر جاں بحق،خودکشی کی: جیل حکام کا دعویٰ
کیپشن: Pakistani Prisoner Killed In indian Jail

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی امپالاجیل میں قید پاکستانی شہری شوکت علی پراسرار طورپر انتقال کرگیاہے جس کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ جیل حکام نے دعویٰ کیاہے کہ عدالتی تحقیقات کاحکم دے دیاگیاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر میں واقع بھارت سے زیرانتظام جیل سے پاکستانی قیدی کی پھندہ لگی لاش ملی ہے جس کی اطلاع سیل میں موجود قیدیوں نے دی ۔ جیل حکام نے بتایاکہ شوکت علی کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور دعویٰ کیاکہ شوکت علی نے خودکشی کی ہے تاہم موت کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ شوکت علی کو فروری 2011ءمیں جموں و کشمیر سے حراست میں لیاگیاتھااور شبہ ظاہرکیاجارہاہے کہ جیل میں موجود قیدیوں نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے شوکت علی کو پھندے سے لٹکادیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -