طالبان کے الزامات مسترد، کوئی بچہ ،بزرگ یا خاتون سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں نہیں : آئی ایس پی آر

طالبان کے الزامات مسترد، کوئی بچہ ،بزرگ یا خاتون سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں ...
Asim Bajwa
کیپشن: DG ISPR

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ نے خواتین اور بچوں کے حراست میں ہونے سے متعلق کالعدم تحریک طالبان کے بیانات مسترد کرتے ہوئے اُنہیں گھناﺅنے اقدامات سے توجہ ہٹانے کی کوشش قراردیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم باجوہ کاکہناتھاکہ سیکیورٹی فورسز کی حراست میں کوئی خاتون ،بچہ یا بزرگ نہیں ، کالعدم تحریک طالبان کے ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں ،طالبان پراپیگنڈا سے گھناﺅنے اقدامات سے توجہ ہٹاناچاہتے ہیں ، پراپیگنڈ بے بنیاد ہے۔اُن کاکہناتھاکہ انتظامیہ سے معلوم کیاجاسکتاہے کہ اگر کوئی ایسے لوگ ہیں تو وہ کس کی تحویل میں ہیں ، سیکیورٹی فورسز کے پاس کوئی بچہ ، خاتون یا بزرگ نہیں ،طالبان خود دہشتگردی کے واقعات کے ذمہ دارہیں ۔

مزید :

راولپنڈی -اہم خبریں -