مذاکرات کی پالیسی کا علم نہیں ، شاید آپریشن کا فیصلہ ہوچکاہے : شاہ محمود قریشی

مذاکرات کی پالیسی کا علم نہیں ، شاید آپریشن کا فیصلہ ہوچکاہے : شاہ محمود ...

ضروری ہے کہ آئین تسلیم اور سیزفا ئر کیاجائے: تحریک انصاف

مذاکرات کی پالیسی کا علم نہیں ، شاید آپریشن کا فیصلہ ہوچکاہے : شاہ محمود قریشی
کیپشن: Shah Mehmood Qureshi

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے حکومتی پالیسی کا کوئی علم نہیں ،شا ید آپریشن کا فیصلہ ہوچکاہے ، امید ہے کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں حکومت اعتماد میں لے گی ، ضروری ہے کہ آئین کو تسلیم اور سیزفائر کیاجائے ۔ پشاور میں شہید ہونے والے میجر جہانزیب کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شاید آپریشن کا فیصلہ ہو چکا ہے تاہم 24 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے، امید ہے اس اجلاس میں حکومت اپنے لائحہ عمل پر اعتماد میں لے گی۔ انہوں نے کہا کہ بات آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ آئین کو تسلیم اور سیز فائر کیا جائے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی بھی فارم میں نہیں ۔عابد شیرعلی کے بیانات سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ حکومت اپنی ناقص کارکردگی کو صرف بیانات سے نہیں چھپا سکتی ، حکومت بلدیاتی انتخابات سے بھاگی ہے تاہم تحریک انصاف کے پی کے میں شفاف انتخابات کرائے گی۔

مزید :

ملتان -اہم خبریں -