طالبان قیادت کا کمیٹی سے رابطہ ، اب بھی طالبان کامیاب مذاکرات کے خواہاں ہیں : پروفیسرابراہیم

طالبان قیادت کا کمیٹی سے رابطہ ، اب بھی طالبان کامیاب مذاکرات کے خواہاں ہیں : ...
طالبان قیادت کا کمیٹی سے رابطہ ، اب بھی طالبان کامیاب مذاکرات کے خواہاں ہیں : پروفیسرابراہیم

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم طالبان نے اپنی کمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم سے رابطہ کرلیا، پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان اب بھی کامیاب مذاکرات کے خواہاں ہیں، حکومت مذاکرات کے بعد آئین پر بات کرے ۔ طالبان کی طرف سے نامزدکمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ طالبان قیادت نے ان سے رابطہ کیا ہے، طالبان اب بھی کامیاب مذاکرات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی رابطہ کاروں سے رابطہ صرف ٹی وی چینلزپرہوتا ہے، حکومت آئین جبکہ طالبان قرآن وسنت کومانتے ہیں،، حکومت آئین پر عمل کرے تو طالبان کو آئین تسلیم کرنے کے لئے ہم راضی کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرد مہری کا مظاہرہ کر رہی ہے ہم طالبان نہیں صرف کمیٹی کے ارکان ہیں۔ ذرائع کے مطابق طالبان کی سیاسی شوریٰ کے رکن اعظم طارق محسود نے طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم سے رابطہ کیاہے اور اُن کاکہناتھاکہ خواہش ہے کہ پہلے مذاکرات کا عمل مکمل کیا جائے اس کے بعد آئین پر بات کی جائے حکومت اصل مذاکرات کو ترجیح دے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں