امریکی ریاست کیلیفورنیا کی تقسیم ، سیلیکون ویلی بنانے کا فیصلہ

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی تقسیم ، سیلیکون ویلی بنانے کا فیصلہ
امریکی ریاست کیلیفورنیا کی تقسیم ، سیلیکون ویلی بنانے کا فیصلہ
کیپشن: امریکی ریاست کیلیفورنیا کی تقسیم ، سیلیکون ویلی بنانے کا فیصلہ

  

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کو مزید چھ ریاستوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا ہے جبکہ عوامی رائے کو ہموار کرنے کے لیے چلائی جانے والی رائے کوبھی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ امریکی اخبار”یوایس اے ٹوڈے‘ کیلیفورنیامیں حکومتی معاملات کو بہتر طریقے سے سرانجام دینے کے لیے مزید چھ ریاستوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنالیاگیا، اگر اس پلان کے منتظمین اپنی پٹیشن پر 18 جولائی تک آٹھ لاکھ سے زائد عوامی دستخط حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو ریاست کی تقسیم کے لیے ریفرنڈم رواں برس نومبر میں ہو جائے گا۔ ادھر کیلیفورنیا کے سیکرٹری برائے ریاست نے بھی اس کی حمایت کر دی ہے۔واضح رہے کہ کیلیفورنیا امریکہ کی سب سے گنجان آباد ریاست ہے اور اس کی آبادی تین کروڑ اسی لاکھ نفوس پر مشتمل ہے،اگر پلان کامیاب ہو گیا تو ایک نئی ریاست سیلیکون ویلی بنائی جائے گی ۔

مزید :

بین الاقوامی -