حکومت اب ’ایکشن‘ لے ، اقتدار اور ملک کو شدید نقصان ہوسکتاہے : خورشید شاہ

حکومت اب ’ایکشن‘ لے ، اقتدار اور ملک کو شدید نقصان ہوسکتاہے : خورشید شاہ
حکومت اب ’ایکشن‘ لے ، اقتدار اور ملک کو شدید نقصان ہوسکتاہے : خورشید شاہ

  

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ طالبا ن سے مذاکرات کی کوئی افادیت نہیں رہی ، حکومت اب ایکشن لے،اگر حکومت نے اس وقت دہشتگردی کے خلاف ایکشن نہیں لیا تو حکمرانوں کے اقتدار اور ملک کو شدید نقصان پہنچے گا۔جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حساس اداروں کو طالبان کے ٹھکانوں کا علم ہے، طالبان کے خلاف حالیہ فضائی حملے عسکری قیادت نے جوانوں کی ہلاکت پرکیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ میں دہشت گردی ہورہی ہے،اگر حکومت نے دہشت گردی کے خلاف ایکشن نہیں لیا تو حکمرانوں کے اقتدار اور ملک کو نقصان پہنچے گا۔خورشید شاہ نے کہاکہ ایم کیو ایم سندھ حکومت پر سنگین الزامات لگانے کے بعد بھی اگر حکومت میں شامل ہونا چاہتی ہے تو ہمارے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں۔

مزید : سکھر