مائونٹ ایورسٹ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

مائونٹ ایورسٹ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی
 مائونٹ ایورسٹ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

  

کھٹمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک)کوہ پیمائوں کے جھگڑوں سے بچنے کے لیے نیپال کی حکومت نے مائونٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔نیپال کی وزارت ثقافت کے ایک اہل کار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ سکیورٹی ٹیم نو افراد پر مشتمل ہو گی جس میں نیپال کی فوج، پولیس اور مسلح پولیس کے تین تین اہل کار شامل ہوں گے جبکہ اس سکیورٹی ٹیم کو نیپال کی وزارت ثقافت کے اہل کاروں کی بھی مدد حاصل ہو گی۔گذشتہ سال اپریل میں یورپی کوہ پیمائوں اور قلیوں کے ایک گروپ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اگرچہ اس جھگڑے کا تصفیہ ہو گیا تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ مائونٹ ایورسٹ کی ڈھلوانوں میں بھیڑ بڑھتی جا رہی ہے۔ماو¿نٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں فوج اور پولیس پر مشتمل دفتر رواں برس اپریل میں کھولا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ نئے دفتر کے قیام سے کوہ پیماو¿ں کو اپنی شکایات، پہاڑی کی صفائی اور کوہ پیمائی کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید : تفریح