یوکرائن:مظاہرین نے صدر پر عدم اعتماد کر دیا

یوکرائن:مظاہرین نے صدر پر عدم اعتماد کر دیا

معاہدہ پر دستخط کرنے والے رہنما غدارہیں

یوکرائن:مظاہرین نے صدر پر عدم اعتماد کر دیا
کیپشن: یوکرائن:مظاہرین نے صدر پر عدم اعتماد کر دیا

  

کیو(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرائن میں جاری سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لیے صدر وکٹر یانو کووچ اور اپوزیشن کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہونے کے باوجود ہزاروں افراد دارالحکومت میں سڑکوں پر جمع ہیں۔ مظاہرین نے معاہدہ پر دستخط کرنے والے رہنمائوں کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں صدر وکٹر یانو کووچ پر اعتماد نہیں ہے۔جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ صدر وکٹر یانوکووچ ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔

اس سے پہلے یوکرائن کے صدر وکٹر یانو کووچ اور اپوزیشن نے جمعے کو اس معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت ملک میں ایک اتحاد حکومت بنائی جائے گی جس کی زیر نگرانی رواں برس دسمبر میں ملک میں عام انتخابات کرائے جائیں گے۔ یوکرائن میں حکام کے مطابق امریکہ اور روس کے صدور نے اس بات پر متفق ہیں کہ معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔اسی سلسلے میںامریکی صدر اوباما نے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن سے ٹیلی فون پر بات کی،ولادی میر پوتن نے باراک اوباما کو بتایا کہ روس معاہدے پر عملدرآمد کا حصہ بننا چاہتا ہے۔امریکہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر یوکرائن میں تشدد جاری رہا تو وہ حکومت کے خلاف پابنددیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہے۔

یوکرائن کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان یہ معاہدہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی ثالثی کے بعد ملک میں نومبر میں شروع ہونے والے تشدد کے بعد سب سے زیادہ خونریز دن کے بعد عمل میں آیا۔

مزید :

بین الاقوامی -