دبئی کے بعد واشنگٹن میں وینا کی شادی کی تقریبات
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے بعد واشنگٹن میں وینا کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔اداکارہ ویناملک کی مہندی کی رسم واشنگٹن میں ادا کر دی گئی۔ وینا کہتی ہیں اصل رسم تو پاکستان میں ادا کی جائے گی۔سنہرے لباس میں سر جھکائے، وینا اپنے دلہا اسد خان کے ساتھ آئیں تو ان کی مسکراہٹ تھمنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔ وینا کو اسد کے ساتھ بٹھایا گیا اور انہیں زرد آنچل اُڑھا دیا گیا ۔یوں مہندی کی رسم شروع ہوئی۔خوشی کا موقع ہو اور رقص نا ہو؟یہ تو ہو نہیں سکتا۔ایسے میں دلہا کیوں پیچھے رہے۔انہوں نے بھی دل کھول کے خٹک رقص کیا۔اس موقع پر وینا نے کا کہنا تھا کہ یہ تقریب تو کچھ نہیں ،پکچرابھی باقی ہے،اصل تقریب تو پاکستان میں ہو گی اور وہ بھی پورے دھوم دھڑکے کے ساتھ۔