چیچہ وطنی روڈ پر پولیس بس اور کار میں ٹکر، دلہا، دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق

چیچہ وطنی روڈ پر پولیس بس اور کار میں ٹکر، دلہا، دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق
چیچہ وطنی روڈ پر پولیس بس اور کار میں ٹکر، دلہا، دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق
کیپشن: چیچہ وطنی روڈ پر پولیس بس اور کار میں ٹکر، دلہا، دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق

  

بورے والا (مانیٹرنگ ڈیسک) چیچہ وطنی روڈ پر پولیس بس اور باراتیوں کی کار میں تصادم کے نتیجے میں دلہا اور دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس وین میں سوار اہلکار بورے والا میں ایک تبلیغی اجتماع کی سیکیورٹی پر مامور تھے اور ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد واپس ساہیوال جا رہے تھے کہ چیچہ وطنی روڈ پر ایک کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دلہا ، دلہن، دو بچے اور ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق کار میں سوار دلہا اور دلہن کی گزشتہ روز شادی ہوئی تھی، وہ سمندری میں اپنے سسرال کے گھر قیام کے بعد واپس بورے والا جا رہے تھے۔

مزید :

فیصل آباد -