’12 بچوں کے بعد اب میں 13 واں بچہ پیدا کرنے جارہی ہوں کیونکہ میں۔۔۔‘ ایک درجن بچوں کی ماں نے اتنے بچے پیدا کرنے کی ایسی وجہ بتادی کہ سننے والوں کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے
لندن (نیوز ڈیسک) ڈھیروں بچے پیدا کرنے کا شغل اختیار کرنے والی برطانوی خاتون کا کہنا ہے کہ اب اسے اس کام کا نشہ ہو چکا ہے، لہٰذا ایک درجن بچے پیدا کرنے کے بعد اب وہ 13 واں بچے کو جنم دینے کے لئے مچل رہی ہے۔
دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ شیرل پروڈم کے پہلے چھ بچے سابقہ خاوند رابرٹ سے پیدا ہوئے جس کے بعد تعلقات مزید جاری نہ رہ سکے تو بعد ازاں اس نے عطیہ کئے گئے سپرم سے بچے پیدا کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں اس نے بتایا کہ آج کل وہ تیرہویں بچے کے ساتھ حاملہ ہے اور اس بچے کے باپ کا نام لی بال ہے۔
قیامت کی نشانی؟ بچی کے پیٹ میں درد اور ماں بن گئی، عمر اتنی کم کہ جان کر ہر کوئی کانوں کو ہاتھ لگائے
شیرل کی توجہ ہمیشہ سے بچے پیدا کرنے پر رہی ہے، ان بچوں کی تعلیم، صحت اور دیگر ضروریات کے لئے کوئی کام کرنے میں اسے کبھی دلچسپی نہیں رہی۔ حکومت کی جانب سے اسے 40ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 60لاکھ پاکستانی روپے) سالانہ کا خطیر وظیفہ ملتا ہے تاکہ وہ اتنے سارے بچوں کی دیکھ بھال کر سکے۔ جب اس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تو اس کی عمر صرف 17 سال تھی اور وہ بے گھر افراد کیلئے بنائے گئے ایک ہاسٹل میں مقیم تھی۔ اب وہ لنکا شائر کے علاقے میںا پنے 12 بچوں کے ساتھ مقیم ہے اور جزوقتی خاکروب کے طور پر کام بھی کررہی ہے، البتہ کام کے متعلق اس کا نظریہ یہی ہے کہ پے در پے بچے پیدا کرنے سے بڑھ کر اور کیا کام ہو سکتا ہے۔