لنڈی کوتل ڈگری کالج کے طلبا ء نے سکالر شپ اور مطالعاتی دورہ بند ش کے خلاف پاک افغان شاہر اہ بند کر نے کی دھمکی

لنڈی کوتل ڈگری کالج کے طلبا ء نے سکالر شپ اور مطالعاتی دورہ بند ش کے خلاف پاک ...
لنڈی کوتل ڈگری کالج کے طلبا ء نے سکالر شپ اور مطالعاتی دورہ بند ش کے خلاف پاک افغان شاہر اہ بند کر نے کی دھمکی

  

خیبر ایجنسی(آئی این پی ) گورنمنٹ ڈگری کالج  لنڈی کوتل کے طلبا ء نے  سکالر شپ اور مطالعاتی دورہ کی  بند ش کے خلاف پاک افغان شاہر اہ کوبند کر نے کی دھمکی دی،دوسالوں سے طلباء کو سکالر شپ نہیں ملا جو سراسر ظلم اور ناانصافی ہیں ،پولیٹکل ایجنٹ کے مطابق کہ گورنر نے سکالر شپ بند کیا گیا ہے،فوری بحال کی جائے ۔

ان خیالات کااظہار گورنمنٹ ڈگری کالج لنڈی کوتل کے صدر شفاعت شنواری اور ذیشان شنواری نے طلباء سمیت لنڈی کوتل پریس کلب میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دوسالوں سے طلباء کو سکالر شپ نہیں ملا،  اعلی حکام نے سکالر شپ بحال کرنے کی کئی بار یقین دہا نی کرائی لیکن تاحالسکالر شپ بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ابھی تک طلباء کو یہ معلو م نہیں کہ سکا لر شپ کس نے بند کیا ؟کیونکہ پولیٹکل ایجنٹ کہتے ہیں کہ سکالر شپ گورنر کی طرف سے بند کیا گیا ہے جبکہ گورنر کے سیکرٹری کہ مطابق  پولیٹکل ایجنٹ نے بند کیا ہے طلباء نے کئی بار احتجاج بھی کیا لیکن سکالر شپ

بحا ل نہیں ہوا، صرف ان سے وعدے کئے جاتے ہیں،  جبکہ فا ٹا کے تمام طلبا ء کے سا تھ مذاق کیاجا رہا ہے ۔طلباء نے کہا کہ اس کے ساتھ گز شتہ دوسالوں سے گورنمنٹ ڈگری کالج کے مطالعاتی دورے پر بھی پابند ی لگا دی گئی ہے  اور اس کے لئے فنڈ ز مہیا نہیں کئے جارہے ، اس سے پہلے ایسا  کھبی نہیں ہوا ، جو اب طلباء کے ناانصافی ہے اور طلباء کو سخت احتجاج پر مجبور کر رہے ہیں ۔ طلباء نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی نے صرف وعدے کئے لیکن ابھی تک ایک وعدہ بھی ایفا نہیں ہو سکا ۔انہوں نے دھمکی دی کہ کہ اگر ما رچ تک طلبہ کا سکا لر شپ بحال نہیں کیا گیا تو وہ احتجا ج کا سلسہ شروع کرکے پاک افغان شاہرہ کو بند کر دینگے اور اس کی تمام تر ذمہ داری پولیٹکل انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

مزید :

خیبر -