ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن خطرے میں پڑ گئی

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن خطرے میں پڑ گئی

دبئی (نیٹ نیوز)سہ فریقی سیریز میں فائنل سمیت 5 میچز جیت کر آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کا ہم پلہ بن گیا۔ معمولی فرق سے پاکستان کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔آسٹریلیا نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل سمیت 5 میچز جیت کر 15 رینکنگ پوائنٹس حاصل کئے۔ آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے پوائنٹس یکساں یعنی 126 ہوگئے۔ تاہم معمولی فرق سے پاکستان کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔جنوبی افریقا سے جاری سیریز میں کلین سوئپ پر بھارت کا دونوں ٹاپ رینک ٹیموں سے فرق صرف ایک پوائنٹ کا رہ جائے گا۔ نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کی کمی سے 116 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

ویسٹ انڈیز پانچویں اور انگلینڈ سہ فریقی سیریز میں ناکامی پر 5 پوائنٹس کی کمی سے چھٹے نمبر پر ہے۔جنوبی افریقا 110 پوائنٹس لے کر ساتویں نمبر پر ہے۔ بھارت سے بقیہ 2 میچز جیت کر جنوبی افریقا پانچویں پوزیشن پر پہنچ سکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی