گیندباؤلر کے سر سے ٹکرا کر باؤنڈری سے باہر جا گری

گیندباؤلر کے سر سے ٹکرا کر باؤنڈری سے باہر جا گری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آکلینڈ(نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ڈومیسٹک ایونٹ کے میچ میں بیٹسمین کی زوردار شاٹ پر گیند باؤلر کے سر سے ٹکرانے کے بعد باؤنڈری لائن سے پار جا گری۔فورڈ ٹرافی کے میچ میں آکلینڈ کے جیت راول نے حریف ٹیم کانٹربری کے کپتان اینڈریو ایلس کی گیند پر زور دار شاٹ کھیلی جو ایلس کے سر سے زور دار انداز میں ٹکرانے کے بعد 6 رنز کیلئے باؤنڈری لائن سے باہر چلی گئی۔ امپائر نے پہلے چوکے کا اشارہ دیا تاہم ایکشن ری پلے میں پتہ چلا کہ گیند باؤنڈری لائن کے باہر گری ہے۔اینڈریو کا طبی عملے نے معائنہ کیا جس کے بعد انہوں نے نہ صرف اوور مکمل کیا بلکہ بعد میں اپنے نمبر پر بیٹنگ کیلیے بھی میدان میں آئے اور کسی قسم کے بے ہوشی کے آثار ظاہر نہیں ہوئے۔
بیٹسمین جیت راول نے کہا کہ انہیں ٹھیک دیکھ کر میری جان میں جان آئی، وہ واقعی ایک سخت جان پلیئر ہیں۔