پاکستان سپر لیگ تھری کا رنگا رنگ میلہ آج سجے گا

پاکستان سپر لیگ تھری کا رنگا رنگ میلہ آج سجے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (نیٹ نیوز)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے تیسرے ایڈیشن کا رنگا رنگ میلہ آج سے متحدہ عرب امارات میں سجے گا،پی ایس ایل تھری کی پاکستانی اور غیرملکی فنکاروں سے سجی افتتاحی تقریب دبئی انٹر نیشنل سٹیڈیم میں منعقد ہوگی جس میں معروف گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے،عابدہ پروین اور امریکی اسٹار جیسن ڈیریلوبی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،رنگا رنگ تقریب میں لیزر شوہو گا دیگر فنکاربھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ آتش بازی کا دلفریب مظاہرہ ہوگا ،پہلا میچ دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اورایونٹ میں پہلی بار شرکت کرنیوالی ٹیم ملتان سلطان کے درمیان رات دس بجے کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق یواے ای کے صحرا میں آج سے چھکے چوکوں کی بہار آئے گی۔ میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوگی جس میں گلوکار شہزاد رائے، صوفی گلوکارہ عابدہ پروین آواز کا جادو جگائیں گے۔ امریکی پاپ اسٹار بھی اپنی پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔ گلوکار علی ظفر ایونٹ کا ٹائٹل سانگ گاکر شائقین کا لہو گرمائیں گے۔