سعید اجمل کو پی ایس ایل فورمکمل طور پرپاکستان میں کھیلے جانے کی امید

سعید اجمل کو پی ایس ایل فورمکمل طور پرپاکستان میں کھیلے جانے کی امید

لاہور(سپورٹس رپورٹر )لیجنڈری آف سپنر سعید اجمل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اگلے سال پاکستان سپر لیگ مکمل طور پر پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی۔ سعید اجمل اس وقت پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور سپن کوچ منسلک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان سپر لیگ مکمل طور پر پاکستان میں ہی منعقد ہو کیوں کے اس کا کھلاڑیوں اور ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔

عوام کو بالآخر اپنے سٹار کھلاڑیوں کو اپنے سامنے کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا جبکہ سپانسرزکو بھی پاکستان میں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا ایکسپوڑرملے گا جبکہ ایونٹ کو پاکستان میں کروانے سے ملک میں کرکٹ کی بحالی میں بہت مدد ملے گی ،مجھے امید ہے کہ اگلا سیزن پاکستان میں ہی ہوگا کیوں کہ یہ سب کیلئے انتہائی خوشی کا مقام ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی