تجمل عباس جونیئر ٹینس ، ماہین اور صدف ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

تجمل عباس جونیئر ٹینس ، ماہین اور صدف ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

اسلام آباد (اے پی پی) انٹرنیشنل سیّد تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپئن شپ میں گرلز سنگلز کے مقابلوں میں پاکستان کی ماہین آفتاب قریشی اور ترکی کی صدف سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، بوائز کے سنگلز مقابلوں ملائیشیا کے دریشن نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ گذشتہ روز دلاور عباس ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے خواتین سگلز کے پہلے کوارٹرفائنل میں پاکستان کی ماہین آفتاب قریشی نے ترکی کی مینا کو 6-1 اور 6-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسرے کوارٹر فائنل میں ترکی کی صدف نے تھائی لینڈ کی نتھاپاٹ کو 6-2 اور 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، بوائز سنگلز کے پہلے کوارٹرفائنل میں ملائیشیا کے دریشن حریف کینیڈین کھلاڑی غوث فیصل کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کی وجہ سے فاتح قرار پائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی