لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں نئی کرسیاں لگانے کا کام شروع

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں نئی کرسیاں لگانے کا کام شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دو پلے آف میچز کے لئے بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں میچز 20 اور 21 مارچ کو ہوں گے جس کی تیاریوں کے سلسلے میں رنگ و روغن کے بعد عمران خان اور فضل محمود انکلوڑرز میں نئی کرسیاں لگائی جارہی ہیں۔ دونوں انکلوڑر کی پرانی کرسیاں جنرل انکلوڑرز میں لگا دی گئیں جس کے بعد تماشائی اب سیڑھیوں پر بیٹھنے کے بجائے کرسیوں پر بیٹھیں گے۔چیئرمین چیمبر سے متصل 2 کمروں کی توسیع کا کام بھی زور و شور سے جاری ہے جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی