ثنا ء بچہ پشاور زلمی کی خیر سگالی سفیر مقرر

ثنا ء بچہ پشاور زلمی کی خیر سگالی سفیر مقرر

پشاور(سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سابق اینکر و اداکارہ ثناء بچہ کو پشاور زلمی ٹیم کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں جاوید آفریدی نے ثنا ء بچہ کی تقرری کا اعلان بھی ذرا وکھرے انداز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرجوش اور بے خوف اینکر اور اداکارہ ثنا بچہ کبھی بھی صحیح بات سے پیچھے نہیں ہٹیں، یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ وہ پاکستان کی کرکٹ سے پاگل پن کی حد تک لگاؤ رکھتی ہیں، ثنا ء بچہ کی تیز رفتار گیند بازی نے ہر بار ہی درست نشانہ لیا،یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ وہ ہماری حمایت کر رہی ہیں اور پشاور زلمی کے ساتھ بطور خیر سگالی سفیر کام کر رہی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی