دبئی اوپن ، اینجلیق، سیرا ، کیرولین اور کارلا پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

دبئی اوپن ، اینجلیق، سیرا ، کیرولین اور کارلا پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

دبئی،ریو ڈی جنیرو (نیٹ نیوز) اینجلیق کربر، سیرا ایرانی، کیرولین گارشیا اور کارلا سوریز فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ دبئی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے راؤنڈ میچز میں جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر نے حریف جمہوریہ چیک کی کھلاڑی بربورا سٹرائیکووا کو 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، اٹالین کھلاڑی سیرا ایرانی بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے سورینکو کو شکست فاش سے دوچار کیا، فرانسیسی کھلاڑی کیرولین گارشیا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا کو زبردست مقابلے کے بعد 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی گارشیا پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں، اسپینش کھلاڑی کارلا سوریز نوارو نے بھی پہلی رکاوٹ عبور کر لی، انہوں نے روسی کھلاڑی سوفیا کو شکست دی، دیگر کھیلے گئے میچز میں چینی کھلاڑی وانگ، امریکہ کی بیلس اور کونتا ویت بھی اپنی اپنی حریفوں کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔دوسری جانب جائلز مونفلس، ڈومنک تھائم، کارینو بسٹا اور بدینی ریو ڈی جنیرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی