محمد آصف نے قومی سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

محمد آصف نے قومی سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (اے پی پی)پنجاب کے محمد آصف نے جوبلی انشورنس 43ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، آصف نے فیصلہ کن معرکے میں محمد بلال کو بیسٹ آف 15 فریمز میں دلچسپ مقابلے کے بعد 8-5 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ بدھ کو فائنل میں محمد آصف اور محمد بلال کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے آصف کا ساتھ دیا اور انہوں نے بلال کو بیسٹ آف 15 فریمز میں 5 کے مقابلے 8 فریمز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔طاہر احمد نے کیوئسٹس میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے، محمد آصف نے ٹرافی کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ روپے نقد انعام حاصل کیا، محمد بلال نے 50 ہزار انعام جیتا، سیمی فائنلسٹ کو 20، 20، کوارٹر فائنلسٹ کو 10، 10، پری کوارٹر فائنلسٹ کو 4، 4 ، ہائسٹ بریک کھیلنے والے کو 10، 10 اور سنچری پلس بریک کھیلنے والے کو 20 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی