دبئی رئیل اسٹیٹ کی قیمتیں آئندہ برسولں میں 15فیصد تک گرنے کا ،اندیشہ

دبئی رئیل اسٹیٹ کی قیمتیں آئندہ برسولں میں 15فیصد تک گرنے کا ،اندیشہ

دبئی(آن لائن)ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے کہا ہے کہ دبئی رئیل اسٹیٹ کی قیمتیں آئندہ 2 برسوں میں 10سے 15فیصد تک گرسکتی ہے اور اس کی وجہ نئی سپلائی،جیو پولیٹیکل خطرات اور متعارف کرائے گئے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بد ھ کو ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ نئی سپلائی،جیو پولیٹیکل خطرات اور متعارف کرائے گئے ویلیوایڈڈٹیکس کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ کی قمیتں آئندہ 2برسوں میں 10سے 15فیصد تک گر سکتی ہیں،ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ کے مطابق کمزور پراپرٹی مارکیٹ کو بھی اس سے دھچکا لگا ہے۔دوسری جانب کاروباری ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب سال 2017 میں دبئی کی رہائشی قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد تک کمی آئی ہے۔

مزید : کامرس