وینزویلا نے پیٹروکرنسی کی پیشگی فروخت کے پہلے دن 735 ملین ڈالر وصول کئے ، صدر نکولس مادورو

وینزویلا نے پیٹروکرنسی کی پیشگی فروخت کے پہلے دن 735 ملین ڈالر وصول کئے ، صدر ...

کراکس(آن لائن)وینز ویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ وینزویلا نے ملک کی پیٹروکرپٹوکرنسی کی پری سیل کے پہلے دن 735 ملین ڈالر وصول کئے ہیں جس کا مقصد ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق وینز ویلا کے صدرنے امید ظاہر کی ہے۔

کہ پیٹرو پر امریکی پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے اوپیک کے رکن ممالک اس کے استعمال کی اجازت دیں گے جس سے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی افراط زر کی شرح میں کمی اور ملکی معیشت کے استحکام میں مددملے گی،تاہم صدر مدورو نے ابتدائی سرمایہ کاروں کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں اور نہ ہی پیٹرو کرنسی کی فروخت کے حوالے سے کوئی شواہد سامنے آئے ہیں۔پیٹرو کرنسی کو آئندہ ماہ عوام کے لئے پیش کیا جائے گا۔کرنسی کے 100 ملین ٹوکن کی مالیت 6 ارب ڈالر سے زیادہ ہو گی۔

مزید : کامرس