3روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 6مارچ تک درخواستیں طلب

3روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 6مارچ تک درخواستیں طلب

اسلام آباد(آن لائن)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے میکسیکو میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’اے این پی آئی سی‘‘ میں شرکت کیلئے 6 مارچ 2018ء تک درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔ بد ھ کو متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئندہ ماہ 6مارچ کو میکسیکو میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’اے این پی آئی سی‘‘ میں شرکت کے خواہشمند حضرات جلد از جلد درخواستیں جمع کروائیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی تجارتی نمائش 23 تا 25 مئی 2018ء کو لیوناور میکسیکو میں منعقد ہوگی،جس میں چمڑے، جوتے، چمڑے کی مصنوعات، ٹیکسٹائلز، فرنیچر، مشینری سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات بھی طے کر سکیں گے۔

جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ 3روزہ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مزید : کامرس