راولپنڈی چیمبرکے وفد کی چیف کمشنران لینڈ ریونیو سے ملاقات

راولپنڈی چیمبرکے وفد کی چیف کمشنران لینڈ ریونیو سے ملاقات

راولپنڈی ( کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد لطیف خان کی قیادت میں وفد نے چیف کمشنران لینڈ ریونیو ڈاکٹر حمید عتیق سے ملاقات کی وفد میں گروپ لیڈر ایس ایم نسیم، سینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، سابق صدر اسد مشہدی، اور سابق سینئر نائب صدرملک شاہد سلیم بھی موجود تھے۔ ملاقات میں انکم ٹیکس ، پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے تاجروں کے مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیا ل کیا گیاصدر چیمبر زاہد لطیف خان نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکسوں کے خلاف نہیں ہے حکومت کاروبار آسان کرنے کے لیے ٹیکسوں کی شرح میں کمی لائے سیلز ٹیکس کی شرح کم کر کے اسے سنگل ڈجیٹ تک لایا جائے اور ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھایا جائے زاہد لطیف خان نے انہیں آفس تعنیاتی کی مبارک باد بھی دی انہوں نے چیف کمشنر کو راولپنڈی چیمبر کی جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے پروگرامو ں کے بارے میں ایک بریفنگ بھی دی آر ٹی او ڈاکٹر حمید عتیق نے اس موقع پر کہا کہ تاجر برادری ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے حکومت معشیت کو دستاویزی شکل دے رہی ہے تاجر برادری کی سہولت کے لیے گوشوارہ فارم مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔

ٹیکس کولیکشن آسان کام نہیں ہے تاجربرادری سے جڑے مسائل ترجیح بنیاد پر حل کیے جائیں گے حمید عتیق نے کہا تاجر برادری کے ساتھ بہترین تعلق قائم کیا جائے گا اور چیمبر کے پلیٹ فارم سے اس تعلق کو مزید مضبوط بنایا جائے گا

مزید : کامرس