آزاد کشمیر حکومت ، پاکستان سے گندم مصنوعات کی آمد پر پابندی

آزاد کشمیر حکومت ، پاکستان سے گندم مصنوعات کی آمد پر پابندی

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چےئرمین لیاقت علی خان نے کہا ہے حکومت آزاد کشمیر نے پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر آنے والی گندم کی مصنوعات کی نقل و حمل پر دفعہ144کے تحت غیر ضروری پابندی عائد کر دی ہے۔ جس کی وجہ سے فلور ملنگ سیکٹر میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔آزاد کشمیر ہمیشہ سے حکومت پاکستان کا حصہ رہا ہے۔پاکستانی علاقہ سے ہمیشہ گندم کی مصنوعات آزاد کشمیر کے عوام کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ترسیل کی جاتی ہے۔ فلور ملنگ سیکٹر کیجانب سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔شدید قلت کے ادوار میں بھی گندم کی مصنوعات آزاد کشمیر ترسیل کی جاتی رہی ہیں۔ اب ان کی ترسیل پر غیر ضروری پابندی سجمھ سے بالا تر ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی غیر ضروری اور غیر احلاقی پابندیوں کے خاتمے کیلئے حکومت فوری اقدامات کرے۔ تاکہ گندم کی مصنوعات کی آزاد کسمیر ترسیل کو ممکن بنایا جاسکے۔بصورت دیگر فلور ملز احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہوں گی۔

مزید : کامرس