اداکارہ لنڈسے لوہان کی لندن کے فیشن شو میں حجاب پہن کر شرکت
لندن(آن لائن)نامور ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کی لندن کے فیشن شو میں حجاب پہن کر شرکت کرنے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔اداکارہ لنڈسے لوہان ایک بار پھر حجاب پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق لنڈسے لوہان نے لندن موڈیسٹ فیشن ویک میں حجاب پہن کر شرکت کی۔ ان کی حجاب میں ملبوس تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی جب کہ کئی لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
فیشن ویک میں حجاب پہن کر شرکت کرنے کے حوالے سے لنڈسے لوہان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیشن کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ مکمل لباس نہ پہنیں یا بغیر لباس کے گھومیں۔ فیشن بہت خوبصورت ہوسکتا ہے اگر اس کے پیچھے مضبوط خواتین ہوں۔