’’انڈین2‘‘ میں کمل ہاسن کیساتھ اجے دیوگن کے نام پر غور
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ کی فلم ’’انڈین‘‘ کے سیکوئل ’’انڈین2‘‘ میں کمل ہاسن کے ساتھ اجے دیوگن کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 1996ء میں ریلیز کی جانے والی فلم ’’انڈین‘‘ کے سیکوئل میں کمل ہاسن کے ساتھ اجے دیوگن کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ اگر اجے دیوگن فلم کی کاسٹ کا حصہ بنتے ہیں تو یہ پہلی بار ہوگا کہ کمل ہاسن اور اجے دیوگن پردہ سکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم میں اجے دیوگن پولیس اہلکار کا کردار ادا کریں گے۔