ریڈیو کے صداکاروں اور کنٹریکٹ ملازمین کے واجبات ادا

ریڈیو کے صداکاروں اور کنٹریکٹ ملازمین کے واجبات ادا
ریڈیو کے صداکاروں اور کنٹریکٹ ملازمین کے واجبات ادا

  

لاہور ( فلم رپورٹر) ریڈیو پاکستان لاہور مرکز کے صداکاروں، کمپئیرز اور کنٹرکٹ ملازمین کو دسمبر 2017 ء اور جنوری 2018ء کے واجبات اداکردیے گئے ہیں جس کے لئے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان شفقت جلیل نے نہ صرف خصوصی احکامات دیے بلکہ اس حوالے سے فنڈز بھی جنگی بنیادوں پرجاری کیے ان باتوں کا اظہار اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیوپاکستان لاہور نزاکت شکیلہ نے خصوصی گفتگو میں کیا ان کا کہنا تھا کہ صداکاراورکمپئیرز ہمارا اثاثہ ہیں جن کی خدمات کا کوئی مول نہیں اور ڈائریکٹر جنرل شفقت جلیل اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ان صداکاروں کے معاشی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے جن کا تعلق ریڈیو سے ہے اور اس ضمن میں فنڈز کے حوالے سے ان سے روزانہ گفتگو ہوتی ہے تاکہ صداکاروں کے واجبات کو جلد ادا کردیا جائے ،اس موقع پر اسٹیشن ڈائریکٹر نے اس امر کا اظہار کیا کہ ہم ایک منظم طریقہ کار کو اپناتے ہوئے اصولی طور پر صداکاروں کے بقایاجات ادا کرنے کا پروگرام بنارہے ہیں تاکہ ان لوگوں کوبروقت اپنا حق مل سکے۔

اور پروگرامنگ فنڈز ٹرانسفرہونے کے بعد اب تک نیوز اینڈ کرنٹ افئیرز چینل کے تمام تجزیہ کاروں اور سئینیر صحافیوں کے واجبات ادا کردیے گئے ہیں اور اس ضمن میں مزید ادائیگیاں بھی آنے والے دنوں میں متوقع ہیں ۔

مزید : کلچر