اداکاری کا شعبہ ماں کی خواہش پر اپنایا:رانی مکھرجی

اداکاری کا شعبہ ماں کی خواہش پر اپنایا:رانی مکھرجی
اداکاری کا شعبہ ماں کی خواہش پر اپنایا:رانی مکھرجی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ میں نے اداکاری کے شعبے کو ماں کی خواہش پر اپنایاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھرجی کا فلم ’’ہچکی‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران کہنا تھا کہ ادکاری کے شعبے کو اپنا نے کا فیصلہ میرا نہیں بلکہ میری ماں کا تھا اور آج میں اپنی ماں کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میرے لئے اس کا انتخاب کیا کیونکہ اب مجھے لگتا ہے کہ میں اداکاری کے علاوہ اور کچھ نہیں کر سکتی۔

رانی کا کہنا ہے کہ آج کل ہر لڑکی کو مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کرنی چاہیئے کیونکہ یہ بہت ضروری ہے اور میں اپنی بیٹی آدرھیا کو بھی مارشل آرٹ اور ڈانس دونوں کی تربیت ضرور دوں گی۔

مزید :

کلچر -