سوناکشی کی ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی ‘‘ کا ٹیزر جاری

سوناکشی کی ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی ‘‘ کا ٹیزر جاری

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ فلم ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی ‘‘ کا ٹیزر میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا جو رواں سال 24 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے ٹوئٹر پر ہدایتکار مدثر عزیز کی 2016 ء میں بنائی گئی فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی ‘‘ کی سیکوئل فلم’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی ‘‘ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی ہیپی سے ملنے کے لئے تیار ہو جائیں جو24 اگست کو ریلیز کی جارہی ہے۔

فلم میں اداکار جمی شیرگل ، ڈیانا پنٹے اور جمی شیر گل شامل ہیں جبکہ اداکارہ سوناکشی سنہا اور جسی گل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اداکارہ سوناکشی سنہا ان دنوں فلم ’’ویلکم ٹو دا نیویارک ‘‘ کی ریلیز کے انتظار میں ہیں ۔

مزید : کلچر