شوبز رائونڈ اپ

شوبز رائونڈ اپ

بھارتی ٹی وی ڈرامے پاکستانی ڈراموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے،مایا سونو خان

سینئر اداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ٹی وی ڈرامے موضوع کے اعتبار پاکستانی ڈرامے کا مقابلہ نہیں کر سکتے نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے ٹی وی چینلز کے آنے سے اداکاروں کے لئے کام کے مواقع پیدا ہوئے اور اس سے مقابلے کی فضا بھی پیدا ہوئی ہے پاکستان کے ڈرامے میں آج بھی اپنی ثقافت کے دائرے میں رہتے ہوئے موضوعاتی کام ہو رہا ہے ۔

فیشن انڈسٹری نے بڑ ا فروغ حاصل کیا ،معراج خان

اداکارہ و ماڈل معراج خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم ، ٹی وی کے ساتھ فیشن اور ماڈلنگ انڈسٹری نے بھی بڑ ا فروغ حاصل کیا ہے اور آج ماڈلنگ کی دنیا میں ہمارے پاس بڑا ٹیلنٹ موجود ہے ،خاص طور پر کراچی اورلاہور میں سب زیادہ ماڈلنگ شو منعقد کئے جاتے ہیں جبکہ اسلام آباد میں بھی ماڈلنگ کے اچھے شوہوتے ہیں ۔معراج خان نے کہاکہ ہماری ماڈلز انٹرنیشنل لیول میں ہونے والے شوز میں اپنی صلاحیتوں کو منواچکی ہیں ، ماڈلنگ اور فیشن بھی ٹی وی اورفلم کی طرح انڈسٹری کی صورت بن چکی ہے ۔ 

اداکاری اور ڈائریکشن دونوں مشکل کام ہیں ، سہراب افگن

سینئراداکار اور ڈائریکٹرسہراب افگن نے کہا ہے کہ اداکاری اور ڈائریکشن دونوں مشکل کام ہیں ، دونوں میں بہتر نتائج دینے کی ضرورت ہوتی ہے اور میرے نزدیک اداکاری کے ساتھ ڈائریکشن زیادہ مشکل کام ہے جس میں ڈائریکٹر کو اداکار سے وہ ایکسپریشن لینے پڑتے ہیں جو سکرپٹ کی ڈیمانڈ ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر اگر با صلاحیت ہو تو وہ اداکاروں سے بہتر سے بہتر کام لے سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج تک جتنی بھی فلمیں کامیاب ہوئی ہیں اس میں اداکاروں کی محنت کے ساتھ ڈائریکشن کا سب سے بڑا ہاتھ ہے ۔سہراب افگن ے کہا کہ مجھے چیلنجنگ کام کرنا زیادہ پسند ہے کیونکہ آسان کام تو سب ہی کرلیتے ہیں ۔ شان شاہد نے فلم کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ آج جہاں ڈرامے کا سکرپٹ مضبوط ہوا ہے وہاں ڈائریکٹر نے بھی کمال کام دکھایا ہے۔

منا لاہوری کی فیملی کیلئے ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک 

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء کیپٹن (ر)عطاء محمد خان نے منالاہوری (زکوٹاجن) کی وفات کے بعد ان کی صاحبزادی مقدس مطلوب کولاہور آرٹس کونسل کی جانب سے ایک لاکھ روپے کیش پیش کیئے اس موقع پر زکوٹاجن کے صاحبزادے ولیدبن مطلوب بھی موجود تھے، کیپٹن (ر) عطاء محمدخان نے کہا کہ لاہورآرٹس کونسل کسی طور پر بھی فنکاروں کو نظرانداز نہیں کرتی منالاہوری نے سٹیج اور ٹی وی پر 40سال خدمات سرانجام دیں وہ گزشتہ 8برسوں سے الحمراء میں بچوں اور فمیلرز کے لئے لائف سٹیج ڈرامہ بھی پیش کرتے رہے ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ لاہورآرٹس کونسل کی جانب سے حکومت پنجاب نے ان کی مزید مالی امداد کے لئے سمری رسال کردی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر(ایڈمن) آفتاب احمد انصاری کوراڈی نیٹر نیاز حسین لکھویرا اور ہاموں جادو گر حسیب پاشا بھی موجود تھے۔

بھارتی ثقافت کا رنگ ہماری زندگیوں میں نظر آرہا ہے،ظفر عباس کھچی

سینئر اداکارظفر عباس کھچی نے کہا ہے کہ اگر یہ کہا جائے کہ بھارت کی ثقافت کار نگ نہ صرف ہمارے ڈراموں بلکہ عام زندگیوں میں بھی نظر آ رہا ہے تو یہ غلط نہ ہو گا، ،صرف میں ہی نہیں بلکہ بہت سے لوگ آج یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ہم اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر ہمسایہ ملک کے طور طریقے اپنانا شروع ہو گئے ہیں جو نہ صرف ہمارے لئے بلکہ ہمارے ملک کیلئے بھی سود مند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمسایوں سے اچھے تعلقات کے مخالف نہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ آ پ اپنی ثقافت کو بھول جائیں اور سب کچھ ہمسایوں کا اپنا لیں ۔

پلاسٹک سرجن فہد مرزا کے ہاتھوں ساجد حسن کی دوبارہ سرجری

معروف پلاسٹک سرجن اور اداکار فہد مرزا نے ساجد حسن کی اسکالپ ری کنسٹرکشن سرجری کردی ہے.رواں ماہ کے آغاز میں سوشل میڈیا پر معروف اداکار ساجد حسن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ اپنے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے ہولناک تجربے سے متعلق بتاتے نظر آئے تھے۔ساجد حسن نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے نام پر اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ اپیل بھی کی تھی کہ آئندہ لوگ ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے سے پہلے اچھی طرح چھان پھٹک کرلیں۔ساجد حسن اس سرجری پر بہت خوش ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہوکردوباہ کام شروع کردیں گے.واضح رہے کہ فہد مرزا معروف اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر ہیں، جن کے دو بچے ہیں۔

آؤٹ لیٹ کا افتتاح فیصل قریشی ،اعجاز اسلم ،شہزادشیخ سمیت دیگر کی شرکت

مقبول فیشن برانڈ گروپ کی چھٹی آؤٹ لیٹ کا افتتاح تقریب میں اداکار فیصل قریشی ،چیئر مین امام الدین،اعجاز اسلم ،شہزادشیخ سمیت دیگر کی شرکت۔اس موقع پر شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوہ فیروز ہوئے اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔اداکار فیصل قریشی نے کہا پاکستان کی فیشن انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے۔انڈسٹری کی بہتری کیلئے ہم سب کو ملکر جدوجہد کرنا ہو گی۔آج انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کے ڈریس ڈیزائنر کی کولیکشن کو پسند کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے برانڈ بھی اہم رول ہے۔سردار یاسین ملک نے تقریب کی صدارت کی اور اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مہمانوں کو برانڈ کا مختصر تعارف کرایا۔ تقریب کا آغاز مہمان خصوصی چیئرمین پوپیولر گروپ آف انڈسٹریز ملک امام الدین شوقین اور مہمان اعزازی منیجنگ ڈائریکٹر شہباز علی ملک نے کیا۔ ملک امام الدین شوقین نے افتتاح پر اپنی بے انتہا خوشی کا اظہار کیا۔ ملک امام الدین شوقین اور شہباز علی ملک کو سٹور کا دورہ کرایا گیا، جس کے بعد مشہور شخصیات اور بلاگرز سے ملاقات اور گفتگو کا سیشن ہوا۔ 

اداکارہ اور رقاصہ نور سابق شوہر شازی خان کے ہاتھوں قتل

ایبٹ کی رہائشی اداکارہ اور رقاصہ نور کو مبینہ طور پر ان کے سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا ایبٹ آباد میں مسلح شخص نے مقامی اداکارہ اور رقاصہ نور کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نور شدید زخمی ہوگئی، فنکارہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔نور کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کے سابق شوہر شازی خان نے صبح گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے باعث ان کی بیٹی ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے مطابق رقاصہ نور کو سابق شوہر شازی خان نے کچھ عرصہ قبل طلاق دی تھی۔

مسرت مصباح کی نئی لپ سٹکس کولیکشن متعارف

مسرت مصباح کی متعارف ہونے والی نئی لپ سٹکس کولیکشن میں یونیورسل کلر رینج کے تین نئے کلرز بھی شامل کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر مسرت مصباح کا کہنا تھا کہ میں اپنے صارفین کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جن کی بھرپور حمایت کی وجہ سے آج مسرت مصباح میک اپ کامیابیوں کاسفر طے کیا اور آج اس نہج پر موجود ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ان کی حمایت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ متعارف کرائی گئی کلیکشنز صارفین کی بے انتہا پذیرائی اور ضرورت کو مد نظر رکھ کر تخلیق کی گئی ہے۔

فیض امن میلہ کا انعقاد

ترقی پسند اور انقلابی شاعر فیض احمد فیض کوخراج عقیت پیش کرنے کیلئے فیض امن میلے کا انعقاد کیا گیا۔فیض امن کمیٹی کی جانب سے اوپن ائیر تھیٹر باغ جناح میں منعقدہ فیض امن میلے میں نامور شعراء اور گلوکار وں نے شرکت کی اور فیض احمد فیض کا کلام پیش کیا۔ 

مزید : ایڈیشن 1