فلم انڈسٹری کی تباہی میں نان پروفیشنل لوگوں کا کردار ہے،انعام خان

فلم انڈسٹری کی تباہی میں نان پروفیشنل لوگوں کا کردار ہے،انعام خان
فلم انڈسٹری کی تباہی میں نان پروفیشنل لوگوں کا کردار ہے،انعام خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار انعام خان نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کا معیار بہتر ہونے کی وجہ سے عوام میں ان کی پذیرائی ہے فلموں میں بھی جوش کی بجائے ہوش سے کام لیا ہوتا تو آج یہ صورتحال مختلف ہوتی۔ انعام خان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں ٹی وی ڈراموں کی کامیابی کی بنیادی وجہ ان میں پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کا جوش کی بجائے ہوش سے منصوبہ بندی کرنا ہے اور جہاں تک فلم انڈسٹری کا تعلق ہے تو اس کی تباہی میں نان پروفیشنل لوگوں کا سب سے زیادہ کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ ہی کامیابیاں ملتی ہیں۔

مزید : کلچر