دہلی۔ 6 ‘‘ میں سر پر کبوتر بٹھا کر گانے ’’ماساکلی ‘‘ پر ڈانس کرنا آسان نہیں تھا:سونم

دہلی۔ 6 ‘‘ میں سر پر کبوتر بٹھا کر گانے ’’ماساکلی ‘‘ پر ڈانس کرنا آسان نہیں ...
دہلی۔ 6 ‘‘ میں سر پر کبوتر بٹھا کر گانے ’’ماساکلی ‘‘ پر ڈانس کرنا آسان نہیں تھا:سونم

  

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ فلم ’’دہلی۔ 6 ‘‘ میں اپنے سر پر کبوتر بٹھا کر گانے ’’ماساکلی ‘‘ پر ڈانس کرنا آسان نہیں تھا۔ اداکارہ سونم کپور نے ٹوئٹر پر گانے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ابھی تک یاد ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ کل کی بات ہے ، فلم میں اپنے سر پر کبوتر بٹھا کر گانے ’’ماساکلی ‘‘پر ڈانس کرناجیسا آسان نظر آرہا تھا ویسا بالکل بھی نہیں تھا بلکہ یہ بہت مشکل تھا۔ اداکارہ سونم کپور فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘ ،’’ سنجو‘‘ اور ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

مزید : کلچر