جی سی یونیورسٹی میں سپورٹس میلے کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی میں سپورٹس میلے کا انعقاد

سکولوں اور کالجوں میں سپورٹس کی سہولیات لازمی قرار دی جائیں:وائس چانسلر

اوول گراؤنڈ میں چاٹی ریس ودیگررنگا رنگ جم خانہ مقابلوں میں طالبات کی بھر پور شرکت

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شعبہ سیاسیات کے زیرِ اہتمام اوول گراؤنڈ میں رنگا رنگ سپورٹس میلے کا انعقاد،طالبات اور اساتذہ کی بھی کھیلوں میں بھر پور شرکت۔اس موقع پر طالبات کے مابین فیسٹیول کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا،جبکہ چاٹی ریس،میوزیکل چیئرز اور رسہ کشی کے بھی رنگا رنگ مقابلے ہوئے۔وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کے تحفظ کے لیئے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا فروغ انتہائی لازمی ہے،سپورٹس نوجوان نسل کوا نتہا پسندی ،منشیات اور دیگر کئی برائیوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکولوں اور کالجوں میں سپورٹس کی سہولیات لازمی قرار دی جا ئیں۔بعدازاں جی سی یو شعبہ سیاسیات کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ نے کھیلوں میں اعلیٰ کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو شیلڈ سے نوازا۔

***

مزید : ایڈیشن 2