بھارت کی ریاست بہار میں میٹرک کے امتحان میں بیٹھنے والے طلبہ کو چپل پہننے کی ہدایت

بھارت کی ریاست بہار میں میٹرک کے امتحان میں بیٹھنے والے طلبہ کو چپل پہننے کی ...
بھارت کی ریاست بہار میں میٹرک کے امتحان میں بیٹھنے والے طلبہ کو چپل پہننے کی ہدایت

  

پٹنہ(صباح نیوز)بھارتی ریاست بہارتعلیمی بورڈ نے امسال میٹرک کے امتحان کے سلسلے میں ہدایت جاری کی ہے کہ امتحان گاہ آنے والے تمام طلبہ کو چپل پہن کر آناہوگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بہار تعلیمی بورڈ کے صدر آنند کشور نے کہاکہ امتحان میں نقل کے سد باب کیلئے طلبہ کوجوتا ،موزا پہن کرامتحانی مرکز آنے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور تاکید کی گئی کہ وہ امتحانی مراکز چپل پہن کر آئیں،بصورت دیگر انہیں امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ بہار بورڈ کے تحت 10ویں کلاس کا امتحان 21فروری سے شروع ہوکر28فروری تک جاری رہے گا۔امسال 20لاکھ طلبہ بورڈ کے امتحان میں شریک ہوں گے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی