بدنام زمانہ امریکی حراستی مرکز توانتانامو سے سعودی قیدی رہا

بدنام زمانہ امریکی حراستی مرکز توانتانامو سے سعودی قیدی رہا
بدنام زمانہ امریکی حراستی مرکز توانتانامو سے سعودی قیدی رہا

  

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ کے بدنام زمانہ حراستی مرکز توانتانامو سے سعودی قیدی کو رہا کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ گوانٹانامو سے15 برس کی حراست کے بعد ایک سعودی قیدی کو مملکت کے حوالے کرے گا۔سعودی پر 2002کے دوران فرانسیسی آئل ٹینکر پر حملے کی منصوبہ بندی میں تعاون کا الزام تھا۔ امریکی جریدے میامی ہیرالڈ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی قیدی احمد محمد ہزاع الدربی نے امریکی حکام کیساتھ تعاون کی حامی بھر لی جس پر امریکی انسپکٹرز نے اسے سعودی عرب کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔اگر احمد الدربی کو مملکت کے حوالے کردیا گیا تو الدربی پہلا غیر ملکی قید ی ہوگا جسے جنوری 2017میں ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد رہا ئی نصیب ہوگی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی