مرادراس کی قرار داد اسمبلی میں جمع ،دہری شہریت کیلئے قانون سازی کا مطالبہ

مرادراس کی قرار داد اسمبلی میں جمع ،دہری شہریت کیلئے قانون سازی کا مطالبہ

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک قرارد داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت سے دہری شہریت کے لئے قانون سازی کرنے کا مطالبہ کرتا ہے کسی اہم سیاسی، حکومتی یا سرکاری عہدے پر کسی دہری شہریت کے حامل فرد کو کسی صورت نہ لگایا جائے۔ تاکہ سرکاری محکموں میں ملازمت کرنے کے لئے یا سیاست میں وہ افراد حصہ لے سکیں جو صرف اور صرف پاکستانی شہریت رکھتے ہوں۔ لہذا پنجاب کے اس مقدس ایوان کے اراکین کی متفقہ رائے ہے کہ ایسے افراد جو بیرونی ممالک کی شہریت رکھنا چاہتے ہوں اُن کی خود بخود پاکستانی شہریت ختم ہو جائے۔ اور اُن کو پاکستان کی سیاست میں حصہ لینے یا سرکاری محکموں میں نوکری کرنے پابندی ہو۔ مزید برآں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں دہری شہریت رکھنے والے صرف 33سرکاری افسران کی فہرست سامنے آئی ہے۔

جبکہ ان کی تعداد سینکڑوں میں ہے کیونکہ کثیر تعداد نے ڈکلیریشن ہی نہیں دیا۔ دہری شہریت پر پابندی صرف سیاست دانوں پر عائد نہیں ہونی چاہیے بالکہ ہر اُس فرد پر دہری شہریت پر پابندی ہونی چاہیے جنہوں نے سرکاری دفتر میں بیٹھنا ہے انہوں نے لاہور ایچ ڈی نیوز کے پروگرام بنا معذرت میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں نے امریکہ کی شہریت چھوڑنے کے لئے پاسپورٹ واپس کیا جب آپ سوچتے ہیں کہ آپ نے انتخاب میں حصہ لینا ہے تو سرکاری دفتر میں کام کرنا ہے تواُس کو دہری شہریت رکھنے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4