پی ٹی آئیمشائخ ونگ کے زیر اہتمام ختم نبوت ﷺ مشائخ کانفرنس آج ہو گی

پی ٹی آئیمشائخ ونگ کے زیر اہتمام ختم نبوت ﷺ مشائخ کانفرنس آج ہو گی

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف مشائخ ونگ کے زیر اہتمام آج جمعرات کو گیارہ بجے صبح،بمقام ایوان اقبال لاہور میں تحفظ ختم نبوت ﷺ مشائخ کانفرنس منعقد ہو گی جس کی صدرات پی ٹی آئی مشائخ ونگ کے مرکزی صدر وپیر آف سند ر شریف سید محمد حبیب عرفانی کریں گے جبکہ کانفرنس کے مہمان خصوصی چےئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہوں گے ، تحفظ ختم نبوت ﷺ مشائخ کانفرنس میں شاہ محمود قریشی ، دیوان الحبیب معین اجمیری ودیگرشرکت کرینگے۔

، دیوان عظمت سعید ، سید مہدی رضا شاہ، پیر معین محبوب کوریجہ ،پیر خالد سلطان ، پیر محی الدین محبوب ،پیر اشفاق ، خواجہ فرید الدین فخری ، خواجہ سید اسرار احمد نظامی ، سید غلام رسول ، سید علی حسین ملتانی ، پیر معین الحق بصیر پوری ، پیر آغا ابراہیم ، پیر خواجہ نصرالمحبوب ، پیر رشید احمد ، پیر غلام فرید ، پیر شمس الدین ،سمیت ملک بھر سے مشائخ عظام بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4